ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہلیال :جنگل سے غیرقانونی طورپر صندل لکڑی سپلائی کرنےو الے 2ملزم گرفتار

ہلیال :جنگل سے غیرقانونی طورپر صندل لکڑی سپلائی کرنےو الے 2ملزم گرفتار

Sun, 06 Aug 2017 20:04:39    S.O. News Service

ہلیال:6/اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے مارکواڑگرام پنچایت حدود کے ڈونگری کوپا فاریسٹ سے 5صندل درختوں کو کاٹ کر سپلائی کررہے 2صندل چوروں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

کلگھٹگی تعلقہ اربسن کوپا کے مکین سدپا اڈویپا کوسوگل اور کلپا مڈیوالپا گوڈیال ہی گرفتارہونے والے صندل چور ہیں۔ دونوں ملزموں نے صندل درخت کرگس سے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کرکے اوراس کے تنے کو کدال سے نکال کر 4اگست کی شام 30-07بجے بائک کے زریعے سپلائی کررہے تھے۔

مصدقہ خبر پر محکمہ فاریسٹ کے افسران اور عملے نے چھاپہ مار کرغیر قانونی طورپر 30کے جی صندل لکڑی کوسپلائی کررہے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ ضلعی عدالت میں انہیں پیش کیاجاچکاہے۔ فاریسٹ آفیسر ایس رمیش، معاون فاریسٹ آفیسر سنتوش کمارکی رہنمائی میں ہلیال فاریسٹ آفیسر پرسنا سبیدار کی قیادت میں مقامی عملے چھاپہ ماری میں شریک تھا۔


Share: